پیپلز پارٹی نے پشاور چرچ دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں میں امدادی چیک تقسیم کر دیئے

 

پشاور : پاکستان پیپلز پارٹی نے 22 ستمبر 2013 کو پشاور کے چرچ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین میں امداد چیک تقسیم کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماءاور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے امدادی چیک تقسیم کئے جبکہ خیبرپختونخواہ کے گورنر سردار مہتاب عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق افراد میں 5 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 2 لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پاک فوج آج بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے، امداد کی مد میں دی جانے والی رقم جانوں کے ضیاع کا مداوا نہیں کر سکتی اور یہ صرف اظہار یکجہتی کیلئے ہے۔ گورنر خیبرپختونخواہ سردار مہتاب عباسی نے کہا کہ 12 سال سے ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، دہشت گردوں کا کوئی نام، شکل اور مذہب نہیں، ملکی مسائل سیاسی تقسیم سے نہیں بلکہ یکجہتی سے حل ہوں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.