Breaking News

نیشنل ریفارمز کونسل کی تجویز پر جواب کا انتظار، اچھی تجاویز سے فائدہ اُٹھائیں گے: احسن اقبال

 

اسلام آباد:وفاقی وزیراور مذاکراتی کمیٹی کے رکن احسن اقبال نے کہاہے کہ نیشنل ریفارمز کونسل کے نام سے ادارہ کے قیام پر عوامی تحریک کی جوابی تجاویز کا انتظار ہے اور کوشش ہے کہ معاملات جلد ازجلد حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں ، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے حوالے سے عوامی تحریک کے تقریباً تمام تحفظات دور کردیئے ہیں ۔عوامی تحریک کے رہنماﺅں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے احسن اقبال کاکہناتھاکہ اصلاحات کے لیے نیشنل ریفارمزکونسل کے نام سے ایک ادارہ بن سکتاہے اور اس تجویز کو پی اے ٹی نے اپنے ماہرین کے سپرد کیا جو جوابی تجویز دیں گے جس کا حتمی جواب جمعہ کو ہونیوالی ملاقات میں حکومتی ٹیم کے سپرد کیاجائے گا،عوامی تحریک کی طرف سے ملنے والے جواب کو آئین کے مطابق دیکھیں گے تاکہ عمل درآمد میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔
اُنہوں نے بتایاکہ عوامی تحریک کے لاہورواقعہ پر تحفظات تقریباً دورکردیئے ہیں اور باقی مطالبات پر بات چیت جاری ہے ، انتخابی اصلاحات ،ملک گیرمعاشی اصلاحات پر تجویز کردہ ادارہ کام کرسکتاہے اورحکومت کو بھی اُس سے معاونت ملے گی جو وژن 2025ءبناچکی ہے اور چاہیں گے کہ کچھ اچھی تجاویز ہیں تو لی جائیں جن سے قوم و ملک کو فائدہ ہو۔ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال کاکہناتھاکہ استعفوں کے معاملے پر اپنے موقف سے عوامی تحریک کو آگاہ کیاہے اور بات چیت مکمل کرناچاہتے ہیں ۔ خواہش ہے کہ جلدازجلد معاملات ختم ہوجائیں ، یہی مفاد میںہے کہ ملک میں بے یقینی ختم ہواورسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو لیکن ایک ہاتھ سے تالی نہیں بجاسکتے ،فریقین کو منانے کی کوشش کررہے ہیں کہ ایک دوسرے کے حریف کی بجائے حلیف بن کر ملک کے لیے کام کریں ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved