Breaking News

ڈیم ہوتے تو نقصان نہ ہوتا، دیامیر اور بھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ ہو گا اور بجلی سستی ہو گی: حمزہ شہباز

 

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنماءحمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ ملک میں ڈیم ہوتے تو سیلاب سے نقصان نہ ہوتا اور ڈیم بنانا بہت ضروری ہو گیا ہے تاہم کسی نے بھی اس پر توجہ نہ دی اور کالا باغ ڈیم بھی سیاست کی نذر ہو گیا، دیامیر اور بھاشاڈیم بننے سے پانی ذخیرہ ہو گا اور بجلی سستی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے پاکستان کا نقصان ہوا ہے، چینی صدر کی آمد پر 4100 میگاواٹ منصوبوں کا اعلان ہونا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved