اسلام آباد:ممبر الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی نے افضل خان کو قانونی نوٹس ارسال کر دیا۔الیکشن کمیشن پنجاب کے رکن جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی نے افضل خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افضل خان نے بے بنیاد الزامات لگائے۔ افضل خان 14 روز کے اندر معافی مانگیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افضل خان نے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف 2 کروڑ روپے ہرجانہ اور فوجداری کارروائی کے لیے درخواست دوں گا۔واضح رہے کہ افضل خان کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انھوں نے 2013 کے انتخابات کے دوران دھاندلی میں بنیادی کردار ادا کیا تھا جس کے جواب میں ریاض کیانی نے موقف اختیار کیا کہ میں نے افضل خان کو غیر قانونی ترقی دینے سے انکار کر دیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لیے اس نے مجھ پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے اور اس کے پاس کوئی ثبوت بھی نہیں ہے.
Leave a Reply