تحریک انصاف کے استعفوں پر الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے رابطہ

 

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دیئے گئے استعفوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے رابطہ کرتے ہوئے ہدیات جاری کی ہیں کہ ارکان کی جانب سے دیئے جانے والے استعفے گزر جانے والی تاریخوں میں منظور نہ کئے جائیں بلکہ استعفوں کی منظوری کے دن ہی نشستوں کے خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔بصورت دیگر الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات کے انعقاد میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔اس قبل جاوید ہاشمی کا استعفیٰ 18اگست کی تاریخ سے منظور کیا گیا تھا جس کی وجہ ضمنی انتخاب کے شیڈول کے اجراءمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یاد رہے عام طور پر دیئے گئے استعفوں کی وجہ سے خالی والی نشستیں، اسی تاریخ سے خالی تصور کی جاتی ہیں جس دن استعفے جمع کروائے جاتے ہیں اور الیکشن کمیشن اسے تاریخ کے مطابق ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کرتا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.