دریائے سندھ کی سطح بلند ہوناشروع، راجن پور اور رحیم یار خان کا زمینی رابطہ منقطع

 

دریائے چناب سمیت دیگر دریاﺅں میں سیلاب کے بعد دریائے سندھ میں بھی پانی کی سطح بلند ہوناشروع ہوگئی ہے اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر نشتر گھاٹ پل کوتوڑدیاگیاجس سے راجن پور اوررحیم یارخان کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گڈوکے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ نوے ہزار چار سو کیوسک اور اخراج ایک لاکھ چونسٹھ ہزار آٹھ سو ستانوے کیوسک ریکارڈ کیاگیاجبکہ کوٹ مٹھن کے علاقے میں پانی کی سطح بلند ہوناشروع ہوگئی ہے جس پر انتظامیہ نے وارننگ جاری کردی اور آبادی کی محفوظ مقامات پر منتقلی شروع ہوگئی ہے جبکہ دریاکے بندمضبوط کرنے کا کام شروع کردیاگیاہے ۔ تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ تین ہزارچھ سو کیوسک اور اخراج 59,700کیوسک ریکارڈ کیاگیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.