صدر کے دورہ پاکستان منسوخ ہونے سے انڈوچین تعلقات بہتربنانے میں مدد ملے گی : چینی تھنک ٹینک

 

بیجنگ:چین کے ایک تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ چینی صدر ڑی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی منسوخی معمولی بات ہے اس سے کوئی منفی اثرنہیں پڑیگا، صدر کا بھارت اور پاکستان کا الگ الگ دورہ زیادہ موثر ثابت ہوگا۔چین کے ادارہ برائے بین الاقوامی عصری تعلقات کے ریسرچ فیلو ہوشیشنگ نے سرکاری اخبار ”گلوبل ٹائمز“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ چینی صدر کا دورہ پاکستان منسوخ ہونا معمولی بات ہے لیکن اس سے پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے سفارتی تعلقات معمول کے نہیں چنانچہ اب جبکہ چین کے صدر دونوں ملکوں کا الگ الگ دورہ کرینگے تو یہ سوال پیدا نہیں ہوگا کہ وہ پہلے کس ملک میں جائیں، الگ الگ دورے موثر ثابت ہونگے۔ یہ پہلی بار ہے کہ کسی چینی صدر کا دوست ملک کا دورہ منسوخ ہوا ہے۔اُن کاکہناتھا کہ چینی صدر کا بھارت کا دورہ اگلے دس سال کیلئے بھارت چین تعلقات کی بنیاد ڈالے گا، دونوں ملکوں کی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں سرحدی تنازع بات چیت کا بنیادی ایجنڈا شاید نہ ہو کیونکہ اس تنازع کے حل کیلئے تدبر اور مزید صبر کی ضرورت ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.