لاہور: ضمنی انتخابات میں آر اوز کی تعیناتی کیلئے افسران دینے کی الیکشن کمیشن کی درخواست لاہورہائیوکرٹ نے مسترد کردی جس پر ای سی پی نے تحریری مو¿قف کیلئے عدالت سے رابطہ کرلیا اور جاوید ہاشمی کی خالی نشست پر انتخابی شیڈول تاخیر کا شکار ہوگیا۔
مقامی میڈیا کے ذرائع کے مطابق اعلیٰ عدلیہ کے انکار کے بعدضمنی انتخابات کےلئے آر اوز کی تعیناتی درد سر بن گئی اورامکان ظاہرکیاجارہاہے کہ الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات کےلئے اپنے آر اوز تعینات کرنا ہوں گے۔
سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کے باعث آج دھرنے دیئے جارہے ہیں، اچھی شہرت اور قابل افسران کو ریٹرننگ افسران بنایا جائے تاکہ ضمنی انتخابات متنازع نہ ہوسکیں ۔
Leave a Reply