فتح کے قریب ہیں ، وزیراعظم کے بلانے پر کبھی ملاقات کیلئے نہیں جاﺅں گا: طاہرالقادری

 

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاہے کہ فتح کے قریب ہیں ، اپنی جدوجہدکو فرانسیسی اورروسی انقلاب کی بنیاد پر آگے بڑھایاجائے گا جبکہ مذاکرات کے لیے وزیراعظم کے بلانے پر وہ ملاقات کے لیے کبھی نہیں جائیں گے ۔کنٹینر میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری کاکہناتھاکہ ستمبرمیں حکومت ختم ہوجائے گی اور عیدالاضحی کارکنان اپنے گھروں میں جاکرمنائیں گے ، شاید وہ واحد شخص ہیں جو پاکستان اور کنیڈا دونوں ممالک میں ٹیکس دیتے ہیں اور گذشتہ 30سال سے بغیر کسی تعطل کے ٹیکس اداکررہے ہیں ۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کاکہناتھاکہ جب نواز شریف وزیراعظم بنتے ہیں تو فوج سے کشیدگی بن جاتی ہے ، آج تک عوامی تحریک نے صرف ایک دو بار ہی حصہ لیاہے اور حقیقی جمہوریت و انتخابی اصلاحات کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔
سوالات کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ عمران خان فنڈاکٹھے کرنے کے لیے دوسرے ممالک کا دورہ کرتے ہیں اور وہ دوسرے ممالک میں بیٹھ کر پاکستان کی خدمت کرتے ہیں ۔اُن کاکہناتھاکہ نواز شریف نے مذاکرات کے لیے بلایاتونہیں جائیں گے ، نوازشریف یہاں آئے تو ملاقات کرسکتے ہیں لیکن مذاکرات کا ایجنڈا عوامی تحریک کا ہوگا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.