پنجاب حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف اور بحالی منصوبہ شروع کرنے کافیصلہ

 

لاہور :پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ریلیف اور بحالی منصوبے کا فیصلہ کر لیا ہے جس میں حکومتی فنڈز کیساتھ ساتھ مخیر افراد کی مدد سے بھی رقم اکٹھی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے بحالی کے کام میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہ کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے اور بحالی کے کام کی نگرانی کیلئے خفیہ معلومات بھی لی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق وزراءاور ارکان اسمبلی ایک روز کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دیں گے جبکہ مستحق افراد تک امداد نہ پہنچی تو متعلقہ افسروں کے خلاف کارروائی بھی کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.