اسلام آباد : پولیس نے پاکستان ٹیلی ویژن پر حملہ کرنے والوں میں سے 70 افراد کی شناخت کرلی ہے اور ان کی تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹی وی چینلز کی فوٹیجز کے ذریعے پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے 70 افراد کی شناخت کر کے ان کی تصاویر جاری کر دی ہیں جبکہ ان میں سے 9 افراد کی نادرا سے بھی شناخت ہو گئی ہے اور دیگر کی شناختی کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق شناخت ہونے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Leave a Reply