کراچی: سیاسی تنظیم کے کارکن سمیت تین افراد جاں بحق

 

کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود ٹارگٹ کلنگ جاری ہے، فائرنگ کے مختلف واقعات میں سیاسی تنظیم کے کارکن سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
کراچی: شہر قائد میں سیکیورٹی ادارے امن و امان بحال کرنے میں ناکام ہیں ۔ ٹارگٹ کلنگ روکنے کے لئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جا چکی ہے مگر قاتل اس پابندی کو خاطر میں کہاں لاتے ہیں ۔ اورنگی ٹاون رحمت چوک کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نینشل بینک کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر ابن حسن کے والد علی حسن جاں بحق ہو گئے۔ مقتول علی حسن اورنگی ٹاون میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لئے گئے تھے۔ اورنگی ٹاون غازی آباد کے علاقے میں فائرنگ سے اکرم میسح نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا مقتول کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا۔ لیاری سلاٹر ہاؤس کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.