ہمارے کارکنوں کے قتل وغارت گری میں ملوث ہونے کا پروپیگنڈا کیاجارہاہے ہے :الطاف حسین

 

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ سرکاری ایجنسیوں ،رینجرزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چند متعصب افسران یہ پروپیگنڈے کر رہے ہیں کہ ایم کیوایم کے کچھ لوگ فرقہ وارانہ قتل وغارتگری میں ملوث ہیں اگر ایم کیوایم کاکوئی ایک کارکن یارہنماان جرائم میں ملوث ہواور آئی ایس آئی، ایم آئی ، آئی بی یاکسی بھی ایجنسی کے پاس اس کے ناقابل تردیدٹھوس ثبوت وشواہد موجودہوں تو ایم کیوایم کے اس فردکو کسی بھی چوک پر سرعام پھانسی دیدی جائے۔ لندن سے جاری اعلامیہ میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پرفرقہ وارانہ قتل وغارتگری کے جھوٹے الزامات ثابت نہ ہوں تو الزام لگانے والوں کولٹکایاجائے،ان کی زندگی شیعہ سنی بھائی چارے اور اتحاد بین المسلمین کیلئے گزرگئی، بہت افسوس ہواہے کہ ایم کیوایم پر شرمناک الزامات لگائے جارہے ہیں،ایم کیوایم وہ واحد سیاسی جماعت ہے جوشیعہ سنی بھائی چارے اوراتحادبین المسلمین کیلئے کوششیں کررہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج اورعسکری اداروں نے جو جہادی گروپ بنائے وہی عناصر آج نہ صرف معصوم شہریوں کو ماررہے ہیں بلکہ مسلح افواج کے افسروں ،جوانوں کوماررہے ہیں،وقت کاتقاضا ہے کہ مسلح افواج کے اندرموجود انتہاپسند عناصر کے خلاف بے رحمانہ کارروائی کی جائے اور ایسے تمام مدر سے جہاں نوجوانوں کو دہشت گرد ی کی ترغیب دی جاتی ہے ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.