Breaking News

دریائے چناب میں سیلاب ،ڈیڑھ لاکھ سے زائد متاثرین بے گھر ہوگئے

 

150 سے زائد بستیاں زیر آب آگئیں ،متاثرین کی سرکاری عمارتوں میں منتقلی کا کام شروع نہیں ہوسکا
ملتان :دریائے چناب کے سیلاب نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد متاثرین کو بے گھر کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود متاثرین کو سرکاری عمارتوں میں منتقل کرنے کا کام تا حال شروع نہیں کیا گیا ۔ دریائے چناب کے سیلاب سے 150 سے زائد بستیاں زیر آب آگئی ہیں جن کے متاثرین نے اپنی مدد آپکے تحت شیر شاہ، اکبر اور ہیڈ محمد والا پر عارضی کیمپ لگا لیے ہیں ۔ تاہم ضلعی انتظامیہ متاثرین کی مدد کے تاحال عملی اقدامات نہیں کیے جس پر مشکل کی گھڑی میں امیر جماعۃ الدعوہ نے سیاسی ،سماجی اور مذہبی تنظیموں سے سیلاب متاثرین کا بھرپور ساتھ دینے کی اپیل کی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پانی کے بہائو میں تیز ی اور موسم کی تبدیلی امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ بن گئی ہے جس پر سیلاب متاثرین کے عزیز و اقارب کا غم و غصہ مزید بڑھ گیا ہے ۔ پاک فوج نے گھروں میں پھنسے متاثرین کو راشن کی فراہمی کا سلسلہ کسی حدتک شروع کر دیا ہے تاہم متاثرین کو مصیبت سے نکالنے کی حکمت عملی تا حال زیر غور ہے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved