اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءرحمان ملک نے کہا ہے کہ یہ اپوزیشن کے قائم کردہ سیاسی جرگی کی وجہ سے ہی ممکن ہوا تھا کہ تینوں فریقین مذاکرات کی میز پر آئے اور اس وقت بات چیت میں کسی ڈیڈ لاک نہیں بلکہ ’انالاک ‘ کا سامنا ہے ، سیاسی جرگے نے فریقین سے ملاقات میں ان کو استعفے کا بھی حل پیش کر دیا تھا۔ ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو میں ا نہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی گرفتاریاں مذاکرات کے عمل کو متاثر کریں گی اس لئے حکومت سے درخواست ہے کہ جو وہ کر رہی یہ نہ کرے، علامہ طاہر القادری نے آج خطاب میں جو کچھ کہا وہ کہنا ان کا حق تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی جرگے کے دیئے گئے فارمولے پر عمل نہ کیا گیا تو پھر کیا ہو گا، اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔
Leave a Reply