بات چیت کی گنجائش ختم ، استعفیٰ لئے بغیر واپسی نہیں ہو گی: عمران خان

 

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اندازہ نہیں آپ تاریخ کا حصہ بن رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا آئی جی طاہر عالم کان کھول کر سن لو نواز شریف تو چلا جائے گا تمہیں جیل کے اندر ڈالوں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا خدا مجھے زندگی دے تاکہ ظالموں کو جیلوں میں ڈال سکوں اور نئے پاکستان میں مظلوموں کو انصاف مل سکے۔ نواز شریف کو 2007 میں دھکے دے کر نکالا گیا تھا ایک کارکن ساتھ نہیں تھا یہ مفادات کا ٹولہ باریاں لے رہا ہے اور مفادات کے ٹولے کو جب کوئی خطرہ ہوتا ہے تو سب اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا بتایا جائے کس قانون کے تحت کنٹینر رکھے جا رہے ہیں اور غیر قانونی طور پر کارکنان کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، کیا یہ جمہوریت ہے ؟۔ کہتے ہیں دھاندلی چھپانے کیلئے نواز شریف جمہوریت کے پیچھے چھپ جاتا ہے اب استعفی تک مزید مذاکرات نہیں ہوں گے کیونکہ میرا عزم پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف کی شکل نظرآ گئی ہے مشرف دور میں اتنا ظلم نہیں ہوا نواز شریف بڑا ڈکٹیٹر ہے۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.