نوڈیرو : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک میں ہماری تحریک کو مکمل پذیرائی مل رہی ہے،جمہوریت کو غیر مستحکم کرنا ہمارا مقصد نہیں۔شاہ محمود قریشی نوڈیرو میں ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری کیلئے گئے، مزار پر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفت گو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے فروغ کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، بھٹو خاندان نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے کارکن مایوس ہیں، دھرنے اور نواز شریف کے خلاف اسٹینڈ پر شاہ محمد قریشی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو غیرمستحکم کرنا ہمارا مقصد نہیں، ملک میں ہماری تحریک کو مکمل پذیرائی مل رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ گولیوں، لاٹھی چارج کے باوجود لوگ تحریک میں شامل ہیں،مذاکرات میں پیش کی جانے والی شرائط پر شاہ محمود کا کہنا تھا کہ جو تجاویز پیش کیں آئین کے دائرہ میں رہتے ہوئے پیش کیں۔
Leave a Reply