وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں میں تحریک انصاف کے کارکن بھی شامل تھے جو بھی قانون کو ہاتھ میں لے گا اسے گرفت میں لیا جائے گا۔
اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر پرویز رشید کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین یاد رکھیں وزیر اعظم ہاؤس کے گھیراؤ جبکہ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں میں ان کے کارکن بھی شریک تھے۔ ایک گملا بھی نہ توڑنے کا اعلان کرنے والے لیڈر پارلیمنٹ کی دیوار توڑتے ہیں اور ان کے کارکن پی ٹی وی پر قبضہ بھی کرتے ہیں۔ پرویز رشید رشید کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھی قانون کو ہاتھ میں لیں گے تو قانون ان کو گرفت میں لے گا۔ حکومت ہر قانون توڑنے والے کا پیچھا کرتی رہے گی۔
Leave a Reply