اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنوں کے خلاف حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن کر دیا گیا ہے، اب ایسے حالات میں مذاکرات جاری نہیں رکھ سکتے، اپنی آخری ڈیمانڈ حکومت کو لکھ کر دے دی ہے۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پشاور سے آنے والے 45کارکنوں اور 500موٹر سائیکلوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ہم حق پر ہیں اور دھاندلی کا جن بوتل سے باہر آ چکا ہے لہذاٰ مطالبات کی منظوری تک دھرنے سے واپس نہیں جائیں گے۔
Leave a Reply