ڈاکیارڈ حملہ، منصوبہ بندی میں سی آئی اے کے ملوث ہونےکا انکشاف

 

کراچی : یوم دفاع کے موقع پر پی این ڈاکیارڈ پر حملے کی منصوبہ بندی امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیول ڈاکیارڈ اور پی این ایس ذوالفقار پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے گرفتار ہونےوالے ساتھیوں نے دوران تفتیش بتایا کہ پی این ایس ذوالفقار سمیت پاک بحریہ کے مزید جہاز اغوا کرکے انہیں عالمی سطح پر دہشت گردی میں استعمال کرنے کا پلان سی آئی اے نے بنایا تھا۔ پلان اے کے تحت پاک نیوی کے جنگی جہاز ”پی این ایس ذوالفقار“ میں چھپے تین دہشتگردوں نے کھلے سمندر میں پہنچ کر اینٹی پائریسی مشقوں میں شامل امریکی بحری جہاز کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا تھا کیونکہ پی این ایس ذوالفقار نے امریکی جہازوں کے ساتھ اینٹی پائریسی مشقوں میں حصہ لینا تھا۔ پاک بحریہ کا یہ جہاز طویل عرصے سے کھلے سمندر میں امریکا سمیت دیگر ممالک کے جہازوں کے ساتھ اینٹی پائریسی مہم کا حصہ رہا ہے اسی لئے دہشتگردوں نے اس جہاز کا انتخاب پہلے کیا ۔پلان بی کے تحت دیگر دہشت گردوںنے پاک بحریہ کے کسی دوسرے جہاز سے بھارت کی جانب میزائل فائر کرنا تھا۔ خوش قسمتی سے پی این ایس ذوالفقار کے روانہ ہونے سے کچھ دیر قبل پاک بحریہ کے ایک جوان نے جہاز پر چھپے ایک دہشت گرد کو دیکھ کر اسے للکارا اور جہاز کے الارم بجادئیے گئے جسکے بعد جہاز کی حفاظت پر مامور کمانڈوز نے جوابی کارروائی کرکے دہشت گروں کو ایک جانب محصور ہونے پر مجبور کردیا۔ عسکری ذرائع کے مطابق پی این ایس ذوالفقار میں داخل ہوکر چھپنے والے دہشتگردوں میں دو افراد باہر کے تھے جبکہ دو کا تعلق پاک بحریہ سے ہے۔ پاک بحریہ کے جہاز پر اسلحہ، خود کش جیکٹس اور دیگر مہلک ہتھیار پہنچانے میں بحریہ کے وہ افسران شامل ہیں جو دہشتگردوں سے ملے ہوئے تھے۔ ان افسران نے اپنے عہدے کی رعایت اور یوم دفاع کے موقع پر پی این ڈاکیارڈ اور پی این ایس ذوالفقار پر منعقدہ تقریبات کا بھی فائدہ اٹھایا تاہم وہ اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حساس اداروں نے حملے کے ماسٹر مائنڈ کو بھی گرفتار کرلیا ہے جس سے کی جانےوالی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ نیول ڈاکیارڈ کے حملے کے منصوبے کے تانے بانے ”سی آئی اے“ سے ملتے ہیںاور جنوبی ایشیا میں موجود القاعدہ کے لوگ ”داعش“ کی طرح ”سی آئی اے“ سے رابطے میں ہے اور اسی کے ذریعے سی آئی اے نے یہ کارروائی کرائی ہے۔ پلان بی میں اگر دہشتگرد پاک بح

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.