ڈینگی کیخلاف ہر فرد کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی :شہباز شریف

 

اس برس بھی موثر اقدامات کے ساتھ سیمینار اور آگاہی واکس کا اہتمام کیا جائے :وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ادارے اورہر فرد کو ذمہ داری پوری کرنا ہوگی ۔ انسداد ڈینگی مہم کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم کو تحریک کے طور پر آگے بڑھایا جائے، ڈینگی سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے اور اس موذی مرض کو اجتماعی کاوشوں سے شکست دینا ہے ، محمد شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس برس بھی ڈینگی سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، عوامی شعور کی بیداری کیلئے سیمینارز اور واکس کا اہتمام کیا جائے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.