جاوید ہاشمی کی خالی کردہ سیٹ این اے 149 پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

 

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے جاوید ہاشمی کی خالی کردہ سیٹ این اے 149 پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 16 اکتوبر کو پولنگ کرائی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 22,23 ستمبر تک جمع کرائے جا سکیں گی جبکہ ان کی جانچ پڑتال 24 اور 25 ستمبر کو کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی پر اپیل 27 ستمبر تک جمع کرائی جا سکیں گی جبکہ 30 ستمبر تک اپیلیں واپس لی جا سکیں گی اور حتمی فہرستیں یکم اکتوبر کو آویزاں کی جائیں گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.