سیلاب متاثرین کو نئے گھر تعمیر کرکے دیں گے: وزیراعظم نواز شریف

 

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا ملتان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، کہتے ہیں تباہ ہونے والے تمام گھر دوبارہ تعمیر کرکے دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے مظفر گڑھ میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے
ملتان:  وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جب تک سیلاب کا آخری قطرہ سمندر میں نہیں گرتا چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ ملتان میں شیر شاہ فلڈ ریلیف کیمپ میں بریفنگ کے بعد سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ جب تک یہ مصیبت ٹل نہیں جاتی شہباز شریف اور نواز شریف آپ کیساتھ ہیں۔ پولیس، فوج اور ریسکیو اہلکاروں کا شکر گزار ہوں۔ وزیراعظم نے خطاب میں مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کو مکانات تعمیر کرکے دیں گے اور اس عمل کی میں خود نگرانی کروں گا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مصیبت ختم کرے، اس مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.