قادری اور عمران قومی معاملات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں :الطاف حسین

 

دونوں قائدین ’’کچھ دو اور کچھ لو ‘‘ کے اصول پر حکومت سے دوبارہ مذاکرات کریں :قائد ایم کیو ایملندن :متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ طاہر القادری اور عمران خان سنجیدگی کا مظاہرہ کریں ، اور” کچھ دو اور کچھ لو“ کے اصول پرحکومت سے دوبارہ مذاکرات کریں ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ دھرنے دینے والی جماعتیں حکومت کو درپیش مشکلات کا احساس کریں ، اور حکومت بھی دھرنے دینے والی جماعتوں کے مطالبات پر سنجید گی سےغور کرے ، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والے ارکان ناشائستہ الفاظ استعمال کرنے سے اجتناب کریں ، الطاف حسین نے کہا کہ یہ صدی ڈی سینٹرلائزیشن کی صدی ہے اوراس میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر نئے نئے صوبے یا انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.