ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس، قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کو آخری وارننگ دے دی گئی

 

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تمام وزرائ، ایم این ایز اور پارٹی عہدیداروں کو آخری وارننگ دے دی ہے اور کہا ہے کہ کارکنوں سے عزت اور احترام کے ساتھ پیش آیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم لندن اور کراچی کی رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم کا کوئی وزیر یا رابطہ کمیٹی کا رکن شادی کی تقاریب میں شریک نہیں ہو گا۔ رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ کارکنان گمنام کارکنوں اور شہداءکے لواحقین سے عزت سے پیش آئیں اور انہیں نوکر، ہاری یا مزارع نہ سمجھا جائے۔ اجلاس میں الطاف حسین نے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.