تحریک انصاف کے مزید 29کارکنان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

 

لاہور:مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 29کارکنان کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔
ماڈل ٹاﺅن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے تحریک انصاف کے 29کارکنان کی درخواست ضمانت کی سماعت کی ۔ دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف سیاسی انتقام کے طورپر کارروائی کی گئی ، مقدمہ بھی جھوٹااور بے بنیاد ہے جبکہ مقدمے میں شامل دفعات بھی قابل ضمانت ہیں لہٰذاعدالت کارکنان کی ضمانت منظورکرتے ہوئے فوری رہائی کاحکم دے ۔
فاضل عدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے 50,50ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اگر کارکنان کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تورہاکریں ۔
یادرہے کہ گذشتہ روز بھی عدالت نے پی ٹی آئی کے 39کارکنان کی ضمانت منظور کی تھی لیکن مچلکے جمع نہ ہونے پر رہائی نہ ہوسکی تھی ، امکان ظاہرکیاہے کہ تمام کارکنان کی آج کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ہوگی ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.