سیلابی ریلوں سے تحفظ کیلئے بلا تاخیر چھوٹے ڈیم تعمیر کیے جائیں، الطاف حسین

 

لندن :ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سیلابی ریلوں سے انسانی جانوں اور ملکی معیشت کے تحفظ کے لئے بلا تاخیر چھوٹے ڈیم تعمیر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اپنے ماہرین کی خدمات پیش کرنے کی تحویز دی ہے۔لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ برساتی پانی کے ذخیرے کا انتظام نا ہونے سے انسانی جانوں کا ضیاع اور ملکی معیشت تباہی کا شکار ہے۔ اس لئے حکومت فوری چھوٹے ڈیم تعمیر کرے ، اگر حکومت ڈیموں کا جال بچھانے سے قاصر ہے تو اپنے ماہرین کی خدمات پیش کرتے ہیں۔ حکومت کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے سندھ کے دانشوروں اور ماہرین کو بلا کر تحفظات دور کرے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.