لاہور:پاکستان عوامی تحریک کی کارکنان کی نظربندی کیخلاف درخواست پر عدالت عالیہ نے قراردیاہے کہ کسی نے جرم کیاہے تو نظربندی کی بجائے مقدمہ درج ہوناچاہیے ، ہوم سیکریٹری دوروز میں معاملہ حل کریں یا پھر 19ستمبرکو ذاتی طورپر پیش ہوکر وضاحت کریں ۔
عوامی تحریک کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ کارکنان کی نظربندی بلاجواز ہے ، میانوالی اور پاکپتن میں 56کارکنان کو غیرقانونی طورپر نظربند کردیاگیا۔ عدالت نے کہاکہ کسی نے جرم کیا تو مقدمہ ہوناچاہیے ، ہوم سیکریٹری دوروز میں معاملہ حل کریں ورنہ خود پیش ہوں اور سماعت ملتوی کردی ۔
Leave a Reply