کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں باپ بیٹا سمیت چار افراد جاں بحق

 

کراچی میں مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات اور فائرنگ سے باپ بیٹا سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر گیارہ میں ہوٹل پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں رشید اور اس کا بیٹا عادل شامل ہیں ۔ رشید سابق کونسلر ہے ، مقتولین کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ۔ کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن سے ایک لاش ملی ہے ۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے ، مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ ملیر میمن گوٹھ سے خاتون کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق مقتولہ کو تشدد کر کے ہلاک کیا گیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.