اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کو اجلاس منعقد کرنے سے روکتے ہوئے ذاتی طورپر طلب کرلیاجبکہ پرویز راٹھور کیخلاف توہین عدالت کی ایک اور درخواست بھی دائر کردی گئی ۔کیبل آپریٹرز کی طرف سے چیئرمین پیمراکیخلاف دائر درخواست کی سماعت اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ نے کی ۔ عدالت نے چیئرمین پیمرا کو بدھ کو طلب کیاگیااجلاس منعقد کرنے سے روکتے ہوئے آئندہ ہفتے ذاتی طورپر طلب کرلیااورسماعت ملتوی کردی ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین پیمرانے نئے ٹی وی چینل کو لائسنس کے اجراءکیلئے اجلاس بلایاتھا۔دوسری طرف پیمراکے پرائیویٹ رکن اسرارعباسی نے چیئرمین پرویزراٹھور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی اور موقف اپنایاکہ آرڈیننس کے مطابق پرویز راٹھورکو اہمیت حاصل نہیں لیکن وہ میڈیا اور کیبل آپریٹرز کو دھمکارہے ہیں ، کیبل آپریٹرز کو چینلوں کے نمبر آگے پیچھے کرنے کی ہدایات جاری ہوتی ہیں جو عدالتی احکامات کی صریحاً خلاف ورزی ہے لہٰذاعدالت اُن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔
Leave a Reply