Breaking News

سلمان شہباز کا عمران خان کو مناظرے کا چیلنج

 

وزیراعلیٰ پنجاب کے فرزند سلمان شہباز نے عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ جھنگ میں ہماری کوئی شوگر مل ہے اور نہ ہی کوئی پُل بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیلسن منڈیلا کی طرح انقلاب لانے والے بنی گالہ میں بیٹھ کر آم نہیں کھاتے۔
لاہور: سلمان شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بہتان بازی کے علاوہ اور کوئی کام نہیں آتا۔ عمران خان کو شریف فیملی فوبیا ہو گیا ہے۔ انہوں نے عمران خان کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ میں شریف فیملی کی نہ تو کوئی شوگر مل ہے اور نہ ہی کوئی پُل بن رہا ہے۔ عمران خان کسی فورم پر بھی آکر میرے ساتھ مناظرہ کر لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کیساتھ ان کے کنٹینر پر شوگر مافیا اور لینڈ مافیا کے سربراہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جہانگیر ترین پاکستان کے سب سے بڑے شوگر مافیا کے سربراہ ہے۔ عمران خان نے شیخ رشید کو تھرڈ ڈگری کہا لیکن آج وہ کنٹینر پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سلمان شہباز نے کہا کہ جب عمران ملک سے باہر رنگین زندگی گزارتے تھے اس وقت سے ہم ٹیکس دیتے ہیں۔ عمران خان 3 کروڑ کی گاڑی میں پھرتے ہیں لیکن ٹیکس ایک لاکھ 20 ہزار روپیہ ادا کرتے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان شریف فیملی کا کہنا ہے کہ بے سروپا الزامات لگانا عمران خان کی عادت بن گئی ہے۔ جھنگ میں کوئی پل نہیں بن رہا جس سے رمضان شوگر مل کا کوئی تعلق ہو۔ چنیوٹ میں پُل بن رہا ہے جو علاقے کے کاشتکاروں کی سہولت کے لئے بنایا گیا ہے۔ چنیوٹ میں بننے والے پُل کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔ ترجمان شریف فیملی کے مطابق رحیم یار خان میں جہانگیر ترین کی ملکیت جمال دین شوگر ملز کے لئے این آر ایس پی کا اربوں روپیہ لگایا گیا۔ جہانگیر ترین جمال دین شوگر ملز کے لئے این آر ایس پی کے اربوں روپے کے فنڈز کا جواب دیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved