Breaking News

لوگوں کو روکنا مشکل ہوگیا، چیف جسٹس چاہیں تو خونی انقلاب روکا جا سکتا ہے، عمران خان

 

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے ، اب لوگوں کو روکنا مشکل ہو رہا ہے ، ان کا کہنا ہے چیف جسٹس چاہیں تو خونی انقلاب روکا جا سکتا ہے ، پولیس غیرقانونی کام کر رہی ہے ، پولیس نے اب زیادتی کی تو کارکنوں کو نہیں روک سکوں گا۔عمران خان نے حسب روایت کنٹینر کی چھت سے خطاب کرتے ہوئے کہا عدلیہ سے گزارش ہے کہ غیرقانونی اقدامات نہ ہونے دیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چیف جسٹس آف پاکستان کو پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ ملک کو انارکی اور سول وار سے بچایا جائے ۔ عمران خان نے کہا پولیس اہلکار دھرنے سے واپس جانے والوں کو پکڑ لیتے ہیں ۔ نواز شریف پولیس سےغلط کام کرا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے تشدد جاری رکھا تو آئی جی طاہر عالم کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اب زیادتی کی تو وہ کارکنوں کو نہیں روک سکیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved