جاوید ہاشمی آزاد الیکشن لڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لیں گے: شاہ محمود قریشی

 

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کے جھوٹے مقدمات ہماری تحریک کو نہیں روک سکتے، دھرنے موجودہ کرپٹ حکومت اور نظام کے خلاف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ این اے 149 میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا، جاوید ہاشمی مسلم لیگ ن کے ساتھ معاملات طے کرچکے ہیں، وہ آزاد الیکشن لڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وی آئی پی کلچر نے پاکستان کو تباہ کر دیا، اس کا خاتمہ کریں گے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مک مکا کی سیاست کی ہے۔ ملک میں سیلاب کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ حکومت کی ناقص منصوبہ بندی نے ملک کو پانی میں ڈبو دیا ہے۔ خیبرپختونخواہ حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے 10 کروڑ کی امداد دے کر خدمت کی ہے جبکہ شہباز شریف سرکاری خرچ پر امداد کر رہے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.