پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جمعے کو ”گو نواز گو” ڈے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کے سامنے اپنا بجلی کا بل جلائیں گے۔
اسلام آباد: دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے قرضوں کی قسطیں عوام اپنے خون سے دے رہی ہے۔ حکمرانوں کو پاکستان کے ٹیکس کے پیسوں کی فکر نہیں ہے۔ حکومت بجلی چوروں کو پکڑنے کی بجائے عوام سے قیمت وصول کرتے ہیں۔ کسان اور مزدور دگنی بجلی کا بل کیسے ادا کرے گا۔ بجلی کی قیمت دگنا کرنے پر حکومت کو اس کا جواب دینا ہوگا۔ عمران خان کا جمعے کے روز ”گو نواز گو ” ڈے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جمعہ کو اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔ جمعہ کو پوری قوم دھرنے میں شرکت کرے، ہم سب بجلی کے بل جلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف کل عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے اثاثے ظاہر کردیں تو میں آج ہی اپنا دھرنا ختم کر دوں گا .
Leave a Reply