کارکنوں کی ہلاکت،وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب سمیت مختلف وزراکیخلاف مقدمہ درج

 

اسلام آباد :   ہائی کورٹ اسلام آباد کے حکم پر وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر وزرا اور آئی جی اسلام آباد کے خلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب، وفاقی وزیر ریلوے، داخلہ اور دفاع اور آئی جی اسلام آباد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، عدلاتی حکم پر مقدمہ نمبر 206 کو تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا۔،
واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں دائر درخواست میں وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو نامزد کیا گیا تھا۔اس سے قبل عدالت میں تھانہ سیکریٹریٹ کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی تحریک کے کارکنان ریڈ زون میں واقع حساس عمارتوں میں داخل ہوکر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔

پولیس نے روزنامچے میں رپورٹ درج کی لیکن درخواست کے مندرجات میں مؤقف درست ثابت نہیں ہوا، درخواست میں کسی زخمی یا جاں بحق فرد کا نام بھی  شامل نہ

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.