ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر ’اوگرا‘سے جواب طلب

 

لاہور:عدالت عالیہ نے ایل پی جی کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے پر اوگرااوروزارت پٹرولیم سے جواب طلب کرلیاہے ۔
درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ سردیاں ابھی شروع نہیں ہوئیں لیکن ایل پی جی کی قیمتوں میں پندرہ دنوں میں دوبار اضافہ کردیاگیا،قیمت بڑھا کر عوام پر بوجھ ڈالاگیا اور یہ اضافہ مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کو بتائے بغیر کیالہٰذا قیمتوں میں اضافہ کالعدم قراردیاجائے ۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے قیمتوں میں اضافہ اوگرا کی غفلت ہے ۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے چیئرمین اوگرا اور وزارت پٹرولیم سے جواب طلب کرلیا ،مزید سماعت 20اکتوبرکو ہوگی ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.