جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر قرارداد منظور

 

لاہور :جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے سیاسی صورتحال پر قرارداد منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی معاملات کو سیاسی دائرے میں نتیجہ خیز حل تک پہنچایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں دھرنوں کی صورتحال پر قرارداد بھی منظور کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملکی آئین کے خلاف غیر آئینی مہم جوئی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور آئین پاکستان کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک سیاسی مفاہمت کا ثبوت دیں جبکہ جماعت اسلامی سیاسی بحران کے حل کیلئے فریق بننے کے بجائے ثالث کا کردار جاری رکھے گی۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ عام انتخابات سے متعلق چاروں صوبوں کے تحفظات کا مداوا ضروری ہے، الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کیلئے سیاسی حلقوں سے مشاورت کی جائے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.