دو دن میں مسئلہ حل کرنے والے تھے، کارکنوں کی گرفتاریوں نے مسائل پیدا کئے: رحمان ملک

 

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور اپوزیشن کے سیاسی جرگہ کے رکن رحمان ملک نے کہا ہے کہ دھرنا دینے والوں کے کارکنوں کی گرفتاریاں نہ ہوتیں تو 2دن میں مسئلہ حل کروانے والے تھے۔ تفصیلات کے مطابق رحمان ملک کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری نے مسائل پیدا کئے، اگر گرفتاریاں نہ ہوتیں تو 2 دن میں مسئلہ حل کرنے والے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جرگے نے دھرنوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سفارشات تیار کر لی ہیں، آج شام کو تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے وفد سے ملاقات کریں گے جبکہ اس سے قبل خورشید شاہ کے گھر پر اپوزیشن رہنماﺅں کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.