دھرنوں کے خلاف نہیں، عمران خان کا حامی ہوں لیکن ان کا طریقہ کار غلط ہے: جاوید ہاشمی

 

ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ دھرنوں کے خلاف نہیں، سیاسی سرگرمیاں ملک کیلئے ضروری ہیں، طاہر القادری کی سوچ کو برا نہیں کہتا اور عمران خان کا حامی ہوں۔ تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ آئین میں جوڈیشل ایکٹوزم اور مارشل لاءکی گنجائش نہیں، عمران خان کا حامی ہوں لیکن ان کا طریقہ کار غلط ہے، اس سے نااہل حکمران طاقتور ہوں گے۔ شاہ محمود قریشی کی جانب سے آزاد الیکشن لڑک کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے ترجمان بنیں، مسلم لیگ ن کے نہیں۔ جاوید ہاشمی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب آمد پر خوش آمدید بھی کہا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.