طاہر اشرفی نے پاکستان علماءکونسل کو سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا

 

ساہیوال :چیئرمین پاکستان علماءکونسل طاہراشرفی نے پاکتان علماءکونسل کو سیاسی جماعت بنانے اور آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہراشرفی نے کہا کہ طاہرالقادری اور عمران خان کی کوشش ہے کہ وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں نہ جاسکیں، دونوں کے خلاف مقدمات درج ہیں جن کے تحت انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طاہرالقادری اور عمران خان بیرونی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، انہی کی سازشوں کے باعث چینی صدر پاکستان نہیں آسکے، صحافیوں پر لفافے لینے کا الزام لگانے والے پہلے دھرنوں میں تقسیم کئے جانے والے پیسے کا حساب دیں۔ انہوں نے طاہرالقادری کو چیلنج کیا کہ وہ ان کے مقابلے میں الیکشن لڑیں، اگر وہ جیت گئے تو سمجھیں گے کہ عوام ان کے ساتھ ہیں ورنہ خاموشی سے کینیڈا چلے جائیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.