طاہر القادری نے وزیراعظم نواز شریف کو مستعفی ہو کر عوامی تحریک میں شمولیت کی دعوت دے دی کہتے ہیں انقلاب مارچ نے لوگوں کے دل میں شمعیں روشن کر دیں غریب اٹھے تو موجودہ نظام کے پرخچے اڑ جائیں گے۔
اسلام آباد:دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ انیس سو اٹھاسی میں نواز شریف راتوں کو ان کے ساتھ جاگتے تھے اب بھی استعفی دیکر ان کے کارکن بن جائیں۔ شہباز شریف بھی انقلاب مارچ میں شریک ہو جائیں۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں بدمعاش دندناتے پھر رہے ہیں جسے انصاف نہیں مل رہا وہ دھرنے کا حصہ بن رہا ہے۔ غریب اٹھا تو نظام کے پرخچے اڑ جائیں گے۔ طاہر القادری نے کہا کہ عدالتوں میں انقلاب کا آغاز ہو گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی وی کی نشریات جنہوں نے بحال کیں انہوں نے ہی بند کرائی تھیں۔
Leave a Reply