عمران خان کی جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل کی مذمت

 

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل کی مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری پیغام میں عمران خان نے ڈاکٹر شکیل اوچ کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت کراچی میں امن بہتر بنانے میں ناکام ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کے دوران متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ وہ وفاقی حکومت کے ساتھ نمٹنے کے بعد کراچی کا رخ کریں گے۔ گزشتہ روز کور کمیٹی اجلاس کے فیصلے کے بعد عمران خان نے آئندہ اتوار کے روز کراچی کا دورہ بھی کرنا ہے جہاں وہ احتجاجی دھرنے سے خطاب کریں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.