وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کہتے ہیں کہ عمران خان کا دھرنا پارٹ ٹائم اور ڈانس گھر بن چکا ہے، کپتان کے کنٹینر پر چلے ہوئے کارتوس کھڑے ہیں، ناچتا گانا پاکستان تحریک انصاف کو ہی مبارک ہو۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو گونگا بہرہ کہنا جرم ہے، عمران کا دھرنا ڈانس پارٹی میں تبدیل ہوگیا ہے، ان کا نیا پاکستان شیخ رشید اور جہانگیر ترین پر مشتمل ہے، عدلیہ پر الزام لگانے والے کس منہ سے اس سے انصاف مانگ رہے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ عمران کے کنٹینر پر چلے ہوئے کارتوس کھڑے ہیں، قادری کا انقلاب پرویز الٰہی سے مصطفیٰ کھر پر ختم ہوتا ہے، خان صاحب نوجوانوں میں نفرت کی فصل بورہے ہیں، 3 صدور کے دورے ملتوی اور ایک ہفتہ سیکریٹریٹ بند رہا، دھرنے والے بتائیں دورے ملتوی کراکے کیا حاصل کیا؟، دھرنا مزید دن جاری رہا تو بات ایس ایچ او کے استعفیٰ تک آجائے گی۔وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ خان صاحب کی گرفتاری کی خواہش حکومت پوری نہیں کرسکتی، عمران کا دھرنا اب پارٹ ٹائم دھرنا بن چکا ہے، دھرنے والے بتائیں اربوں روپیہ کہاں سے آرہا ہے؟، عمران کبھی کر
Leave a Reply