Breaking News

داعش کے خلاف عراق میں زمینی کارروائی کیلئے فوجی دستے نہیں بھیجے جائیں گے، براک اوباما

 

فلوریڈا: امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ عراق میں جنگجو تنظیم داعش کے خلاف زمینی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے فلوریڈا میں ملٹری سینٹرل کمانڈ سینٹر میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں داعش کے خلاف زمینی کارروائی کے لئے بھیجے جانے والے فوجی دستے اب نہیں بھیجے جائیں گے اور کسی قسم کی زمینی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکی فوج کو موذی مرض ایبولا اور داعش کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے ہیں، ایبولا کے خاتمے کے لئے ایک ہزار فوجی اہلکار سرگرم ہیں۔امریکی صدر کا عراق میں زمینی کارروائی نہ کرنے کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے کہ جب چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈمسی نے عراق میں فضائی کارروائی کے بعد زمینی کارروائی کا عندیہ دیا تھا جبکہ عراق میں نیا محاذ کھولنے پر اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔واضح رہے کہ عراق میں تیزی سے پیش قدمی کرنے والی جنگجو تنظیم داعش کے خلاف منظم کارروائی کے لئے امریکا نے یورپی یونین اور عرب ممالک کے سربراہوں کو اعتماد میں لیا تھا جبکہ روس اور ترکی نے اس کی شدید مخالفت کی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved