Breaking News

پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں ، وزیرقانون کی استدعا مسترد، آج ہی جواب دیں : ہائیکورٹ

 

لاہور: تحریک انصاف کی توہین عدالت کی درخواست پرجواب جمع کرانے کے لیے عدالت عالیہ نے صوبائی وزیرقانون کی مہلت کی استدعامسترد کردی اور آج ہی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ایک بجے تک ملتوی کردی ۔
تحریک انصاف لائرز ونگ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ عدالتی حکم کے باوجود کارکنان کی پکڑدھکڑجاری ہے اور ذمہ دارن توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں لہٰذا عدالت کارکنان کی فوری رہائی اور حکام کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔ تحریک انصاف نے صوبائی وزیرقانون رانامشہود اورآئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا۔
دوران سماعت رانا مشہود کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا اور سماعت ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایک بجے تک تحریری جواب جمع کرائیں ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved