کارکنوں کی پہچان چہروں پر بنے ٹیٹوز اور جھنڈوں سے کی جارہی ہے ،پکڑے جانے والوں میں تین ڈاکٹرز بھی شامل
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کریک ڈائون کر کے تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ہونے والوں میں صوابی ہسپتال کے تین ڈاکٹر بھی شامل ہیں ۔ پولیس نے کریک ڈائون کرکے اسلام آباد میں مختلف مقامات سے تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں گرفتار کرکے تھانوں میں منتقل کر دیا ہے ۔ پولیس نے پمز ہسپتال کے قریب نوری سٹاپ ،آئی ایٹ، راول ڈیم چوک پر ناکے لگائے اور دھرنے سے واپس آنے والے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا ۔ کارکنوں کو قیدیوں کی گاڑیوں میں ڈال کر مختلف تھانوں کی حوالات میں بند کر دیا گیا ہے ۔ کارکنوں کی پہچان ان کے چہروں پر بنے پارٹی ٹیٹو اور جھنڈوں سے کی جا رہی ہے ۔ گرفتار ہونے والوں میں صوابی ہسپتال کے تین ڈاکٹروں سمیت بے گناہ شہری بھی شامل ہیں ۔
Leave a Reply