ملزم پر سانحہ ماڈل ٹائون کے دوران سرکاری املاک اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔
لاہور: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹائون میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گلو بٹ پر فرد جرم عائد کر دی ہے ، دوسری طرف گلو بٹ نے عدالت کی جانب سے فرد جرم ماننے سے انکار کیا ہے ۔ اس سلسلے میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مقدمے کے گواہان کو طلب کر لیا جن کی گواہی کے بعد مزید کارروائی آگے بڑھائی جائے گی ۔
Leave a Reply