بیرون ملک اثاثوں کی منتقلی کیلئے حکومت اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

 

عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے ،اٹارنی جنرل اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کرنے کیلئے نوٹس جاری کئے
لاہور ہائیکورٹ نے سیاسی شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کے لیے دائردرخواست پر ڈی جی ایف آئی اے ،اٹارنی جنرل اور پنجاب حکومت کو انتیس ستمبر کے لیے نوٹسز جاری کردئیے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر اقبال جعفری نے بتایا کہ سیاست دانوں اور اعلی شخصیات نے غیرقانونی طورپر لاکھوں ڈالر کے اثاثے بنائے جس سے قومی خزانہ کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ تریسٹھ شخصیات میں سے صرف تین نے جواب جمع کروایا لیکن اس جواب کی کاپی بھی فراہم نہیں کی گئی ۔ عدالت نے جواب جمع کروانے والی شخصیات اعتزاز احسن ،بشریٰ اعتزاز اور چوہدری قمر الزمان کو درخواست گزار کو جواب کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انتیس ستمبر کو اثاثوں سے متعلق ڈی جی ایف آئی اے،اٹارنی جنرل اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کرنے کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.