Breaking News

ایم کیوایم نے سندھ سمیت ملک بھر میں انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ کردیا

 

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ سمیت پورے ملک انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ کردیا اور موقف اپنایاکہ سندھ کے شہری علاقوں کا احساس محرومی تیزی سے احساس بیگانگی میں تبدیل ہورہاہے ، نہ روکا گیااداروں کی حکمرانی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے ، سندھ میں انتظامی یونٹس بنانے سے متعلق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن بھی اپنی پوزیشن واضح کریں ۔سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہونیوالے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کاکہناتھاکہ صوبوں کی بات کرنا کوئی لسانیت نہیں ، وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی بقاءکیلئے ضروری ہے کہ نئے صوبے بنائے جائیں ، نئے صوبوں کے قیام کیلئے کام شروع نہ ہواتو اداروں کے تقدس کے جتنے بڑے دعوے کیے ہیں ،وہ دھرے کے دھرے رہ جائیں گے ۔اُنہوں نے کہاکہ دھرنے والوں کے طریقہ کار اور کچھ مطالبات پر تحفظات کا اظہارکررہے ہیں اور وہ پورے ملک میں اگر یونٹس بننے کی بات کرتے ہیں لیکن سندھ کی نہیں تو ایم کیوایم اسے شہری علاقوں کے مکینوں کو دیوار سے لگانے کے مترادف سمجھتی ہے ،وہ شہری لوگوں کے مسائل بھی مدنظررکھیں ، ملک میں نئے صوبوں سے متعلق بحث چھڑ گئی ہے اور ایسا نہیں ہوسکتاکہ میٹھا تقسیم کریں لیکن کڑوا تم خود ہی کھاﺅ۔ڈاکٹرفاروق ستار کاکہناتھاکہ کہاجاتاہے مشرف کی جمہوریت سے یہ جمہوریت بہتر ہے تو بنیادی یونٹس کے بغیر ہم کیسے جمہوریت کی عمارت کھڑی کرسکتے ہیں ، اختیارات کی ازسرنوتقسیم کی ضرورت ہے ، سترفیصد ٹیکس سندھ کے شہری آباد ی کے علاقے سے دیاجاتاہے لیکن کراچی کو حصہ کتنا ملتاہے ، یہ بھی دیکھنا ہوگا۔اُنہوں نے کہاکہ ایساممکن نہیں کہ پورے ملک میں انتظامی یونٹس بنیں لیکن سندھ میں ایسانہ ہو، وہ تحریک انصاف کے بیانات پر پارلیمنٹ کے اجلاس سے واک آﺅٹ کرتے ہیں اور وزیراعظم ،اپوزیشن لیڈرکا موقف جاننے کے خواہاں ہیں ، وہ چاہتے ہیں کہ پورے ملک میں انتظامی یونٹس بنیں تاکہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں ، وزیراعظم کے خطاب کے بعد وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے اور ایم کیوایم کے اراکین پارلیمنٹ ای

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved