Breaking News

سیلاب کے باعث سندھ میں گھوٹکی اور پنوعاقل کے مزید درجنوں دیہات ڈوب گئے

 

سکھر: پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی ریلے کا سندھ کے علاقوں کا سفر جاری ہے، گڈوبیراج کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے 3 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی جب کہ گھوٹکی اور پنوعاقل کے مزید درجنوں دیہات  ڈوب گئے۔ پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سندھ میں داخل ہونے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے گڈوبیراج پرپانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو 5 سے 7 روز تک جاری رہے گا۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 66 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 40 ہزار 864 کیوسک ہے جب کہ سکھر بیراج ميں پانی کی آمد 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 97 ہزار 868 کیوسک ہے۔کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 82 ہزار جب کہ اخراج 44 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ سیلاب کے باعث گھوٹکی اور اوباڑو میں کچے کے مزید درجنوں دیہات ڈوب گئے ہیں جب کہ پنوعاقل میں کچے کے کم از کم 30 دیہات بھی پانی کی لپیٹ ميں آگئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved